کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرنے کے قریب

0
39

کراچی کنگز کے بڑے ہدف کو پشاور زلمی عبور کرنے کے قریب

باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔جب کہ پشاور زلمی نے 190 رنز تک میچ لے گئی.

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کو تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ تھے جو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 97 رنز جوڑ کر بڑے ہدف کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم 170 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 78 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا نیا ٹورنامنٹ اور نیا وینیو ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن فٹنس اچھی ہے اور گیم کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پاکستانی فینز سے ہمیشہ بہت پیار ملتا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہے، جبکہ دوسرا میچ لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

Leave a reply