کراچی کو ملے گا اب پانی، بلاول نے کیا منصوبے کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کردیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 4 نئے پمپس نصب کیے گئےہیں، ہر پمپ کی گنجائش 25 ایم جی ڈی ہے، شہر کو 100 ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا،

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پرانے پمپنگ اسٹیشن کی گنجائش میں کمی آچکی تھی، منصوبہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم ثابت ہوگا، پانی، ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کی تکمیل اولین ترجیح ہے، منصوبہ 1.4 ارب روپے کی لاگت سےمکمل ہوا،کراچی میں پانی کی طلب بہت زیادہ ہے ،

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہے ساتھ ہیلی کاپٹر پر دھابیجی پہنچے ،صوبائی وزراء سعید غنی اور سید ناصر شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی پیڈ پر استقبال کیا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پمپنگ کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد کمپلیکس کا دورہ کیا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ نے 4 پمپنگ مشینز کے حوالے سے بریفنگ دی

Shares: