میئر کراچی سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہ کرنے والا قانون چل رہا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی سید وسیم اختر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ،کراچی میں ابھی تک کوئی مکمل سڑک نہیں بن سکی ، وسائل کی کمی کے باعث کوئی کام مکمل نہیں ہورہا ہے،کراچی کو تباہ کرنے والا قانون چل رہا ہے .
کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بہتر کرنا ہے تو کراچی پر توجہ دینا ہوگی،6 اضلاع بنا کر کراچی کو تباہ کر دیا گیا ،سڑے ہوئے نظام کو ختم کرنا ہوگا،کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ہوا.
آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں ہیں،6 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ وفاق آگے بڑھے کراچی کے مسئلےکو حل کرے، کراچی کو خصوصی فنڈز چاہییں ، چاہے کسی کے ہاتھ سے بھی خرچ ہوں، کراچی کو کمیٹیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا،کسی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی، کراچی کے لوگ پریشان ہیں ان کے مسئلے حل ہونے چاہییں،