شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا، دو دہشتگرد جہنم واصل

0
32
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا، دو دہشتگرد جہنم واصل
شہر قائد کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں، مقابلے کے دوران چار سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق جنجال گوٹھ گلشن معمار میں کارروائی کالعدم تنظیم دولتِ اسلامیہ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کی گئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی سربراہی میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر تیسر ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی پولیس کے پہنچنے پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جس سے چار اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے ميں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر ميں بارودی مواد کی موجودگی کا بھی شبہ ہے جس کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے مذکورہ گھر میں موجود خاتون اور بچی کو بحفاظت طریقے سے تحويل ميں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ،دھماکہ خیزمواد،آئی ای ڈی ڈیوائس اورمیگنٹ بم ملے ہیں ،ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

Leave a reply