کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں، ڈٰی جی رینجرز کا کراچی دھماکے کے بعد پیغام

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں دھماکے کے بعد ڈی جی رینجرز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں ،گزشتہ روز اور آج کے دھماکہ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں

ڈی جی رینجرز سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سازش کر نے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، بیت المال سندھ کے ہیڈ حنید لاكهانی، ایم این اے عالمگیر خان اور ایم پی اے ارسلان تاج گھمن مسکن چورنگی پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا،

کراچی دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ایدھی اور چھیپا رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں

دھماکے سے 20 افراد زخمی جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے ہیں ,واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کراچی دھماکا کیا گیس کا تھا؟ سوئی سدرن حکام کا موقف آ گیا

Leave a reply