کراچی میں جناح انٹرنیشنل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی،بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ناکام
کراچی: جناح انٹرنیشنل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی
ایک کروڑ نو لاکھ روپے مالیت کے 58 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
خفیہ اطلاع پر بین الاقوامی آمد لاونج میں سادہ لباس کسٹمز اہلکاروں کی تعیناتی سمیت گرین چینل پر بھی افسران نگرانی پر مامور تھے.
ایمریٹس ائر کی پرواز کا نامعلوم مسافر کسٹمز چیکنگ کے خوف سے موبائل فونز سے بھرا شاپر ایمیگریشن ایریا میں چھوڑ گیا.
کسٹمز کے سادہ لباس اہلکاروں نے یہ موبائل فونز
پر مشتمل شاپنگ بیگ باتھ روم سے برآمد کیا
کسٹمز نے نامعلوم مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.