کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈیوژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ‏نافذ کر دیا گیا۔لاک ڈاون کا نفاذ 23 مارچ سے 4 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ضلع کیماڑی کے ڈیوژنز ‏بلدیہ اور سائٹ کی پانچ یوسیز کے علاقوں اور یونٹس پر لگایا گیا ہے۔بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد، اسلام نگر، گلشن غازی، سائٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی اور ‏میٹروویل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں پانچوں یونین کاؤنسل میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاون کیا گیا۔ ‏متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے لوگوں کی غیر ‏ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کیا گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ‏جب کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی ان علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ‏قرنطینہ رہیں گے۔ کراچی: حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم ‏کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اس سے قبل گزشتہ روز ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.