کراچی کے سکول کب تک بند رہیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

وفاقی وزارتِ تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی میں بھی اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزارتِ تعلیم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکول چھ جون تک بند رہیں گے۔
فیصل آباد، گجرات، ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ کے 12، سوات، صوابی سمیت خیبر پختون خوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے۔اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا ہے، 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے۔واضح رہے کہ کراچی بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم اساتذہ آن لائن کلاسز یا طلبہ کو مختلف اوقات میں بلانے کے لیے مسلسل اسکولوں میں حاضر ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.