کراچی کے شہریوں کا غصہ بے قابو، ڈاکو پر گاڑی چڑھادی

0
44

فیڈرل بی ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا مبینہ ڈاکو شہری کے ہتھے چڑھ گیا، کار سوار شخص نے ملزم کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سے گرا دیا اور گاڑی چڑھا دی۔روز روز کی لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔اسی اثناء میں ایک کار سوار شہری نے ہمت کرکے ان کا پیچھا کیا اور اس دوارن ایف بی ایریا بلاک 6 میں اسٹریٹ کرمنل شہری کے ہتھے چڑھ گیا۔غصے میں بھرا شہری بار بار اسٹریٹ کرمنلز پر گاڑی چڑھاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز ک وموصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار نے گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم کو ٹکر ماری۔گلی کے کونے پر پہلے ایک ملزم سڑک پر گر گیا شہری نے موٹر سائیکل پر بھاگنے والے2ملزمان کو بھی گرادیا۔شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکو کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔

Leave a reply