کراچی : کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔
ترجمان کیالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی سے ترسیل متاثر ہوئی۔

ادھر پنجاب کے شہری علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار17ہزارمیگاواٹ اور طلب 19ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی، دوپہر اور شام کے اوقات میں بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ تک ہو جاتی ہے۔

Shares: