کراچی میں سال کی سب سے بڑی چوری،ملزم گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی کی بڑی کارروائی،سال 2022 کی سب سے بڑی چوری کا مرکزی ملزم گرفتا رکر لیا .

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیزکراچی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 75 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے، کروڑوں مالیت کے ہیرے اور سونے چاندی کے زیورات بھی طرآمد کئے گئے ہیں.

عارف عزیزکے مطابق ملزم سے برآد کی گئی رقم میں پاکستانی، امریکی، سعودی، یو اے ای، یوکے اور یورو کزنسی شامل ہے.27 اپریل، 25 رمضان کو نیوی ہاؤسنگ کے بنگلے میں واردات کی گئی، گھر کا مالک پوری فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا، عمرے سے واپسی پر 7 مئی کو چوری کا پتہ چلا.

آئی جی سندھ کے حکم پر ایس آئی یو اور سی پی ایل سی ساوُتھ کی ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم 2017 میں بلڈر اینڈ ڈویلیپرز آفس میں بطور سیکریٹری کام کرتا تھا، آفس میں چوری کرنے پر مالکان نے نوکری سے نکال کر گرفتار کروادیا، ملزم جب سے ضمانت پر آیا تو تین سال تک واردات کی پلاننگ کرتا رہا، ملزم کو پتا تھا کہ فیملی ہر سال رمضان میں عمرے پر جاتی ہے، مکمل ریکی کرنے پر پتہ چلا کے فیملی جا چکی ہے.

عارف عزیزنے بتایا کہ ملزم 27 رمضان کو بنگلے میں داخل ہوا اور دو دن تک اندر رہا، 29 رمضان کو سحری کے وقت آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ ہوا، ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد ٹیکسی کے جاتے ہی واپس اپنے گھر پہنچ گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.

Comments are closed.