کراچی ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

0
138

کراچی ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، مجھےکہتےہیں لاش دفنا دو۔ہلاک نوجوان کی شناخت 20سے25 سالہ محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سےقتل کی واردات آج صبح مچھر کالونی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نےمبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، چارعلاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اورتشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اسے اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جلد کامیابی ہوگی۔

Leave a reply