کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال 15 جنوری کو ہوں گے

0
36

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی اتنخابات کے انعقاد سے متعلق پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد 17 نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا۔

سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہونے تھے تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کو بنیاد بناکر انتخابات دو سے تین بار ملتوی کرانے کی درخواستیں دیں جو منظور ہوتی رہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے درخواستیں مسترد کردیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمیشن ممبران،سیکرٹری و اسپیشل الیکشن کمیشن، صوبائی حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کوعام انتخابات سے متعلق اب تک کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت اگست 2023 میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں گے، جن پر 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

شیخوپورہ :شرقپور روڈ پر تریڈے والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا فرار ،راہگیر…

Leave a reply