کراچی میں انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آغاز آج سے ہورہا ہے-
باغی ٹی وی : چئیرمین بورڈ کے مطابق مجموعی طورپر210 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،صبح کی شفٹ میں 114 ،شام کی شفٹ میں 96 مرکز بنائے گئے –
چئیرمین بورڈ کے مطابق پہلا پرچہ سائنس گروپ میں طبیعیات کا لیا جائے گا کراچی،ایک لاکھ 12 ہزار 383 طلبا امتحانات میں شریک ہورہے ہیں-
کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانی مراکز پر ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن فراہم کردی گئی ہے۔ طلبا کو پرچے سے آدھا گھنٹے پہلے پہنچنے اور پینے کا پانی ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز پر موبائل فون نہ لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ امتحانات 4 اگست تک جاری رہیں گے۔