کراچی میں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کی جارہی، بلال غفار

0
40

ماہ رمضان کی آمد سے قبل اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ تشویشناک ہے، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار صوبے میں کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کی جارہی ہیں۔ سندھ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی حوصلہ افزائی سندھ حکومت کررہی ہے۔ صوبے کی ضلعی انتظامیہ اور افسران اس وقت کھلے جیب کترے بنے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ منافع خوروں کی آرڑ میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہیں۔ پی پی صوبے میں مصنوعی مہنگائی ایک سازش کے تحت کررہی ہے۔ پنجاب حکومت نے رمضان میں مہنگائی اور منافع خوروں کو لگام دینے کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب میں انصاف سستی موبائل شاپس کا آغاز کیا گیا، پی پی پنجاب سے سیکھے۔منافع خوروں کے ساتھ ملکر سندھ حکومت عوام کا استحصال کررہی ہے۔ سندھ حکومت ایک ناکام اور نااہل حکومت ہے۔چیف جسٹس سندھ میں مہنگائی کیخلاف نوٹس لیں۔

Leave a reply