کراچی منگھو پیر روڈ پر کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد آصف بھایا گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد آصف بھایا کو گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کی منگھو پیر روڈ پرکارروائی، متحدہ لندن کا اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد آصف بھایا سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہشتگرد آصف بھایا دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔

Comments are closed.