شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب کباب ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرومندر کے قریب ایک ہی کباب ہاؤس کی دو برانچ میں آگ لگ گئی، آگ نے ریسٹورنٹ کے اوپر واقع رہائشی فلیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی آدھے گھنٹے بعد آگ بجھانے کے لیے پہنچی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔خبر کی اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔