کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

حکمرانوں کو زبانی خرچ سے بڑھ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
karachi

نائب صدرمرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے جبکہ ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک ہے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکےامن کی فضاءقائم کی جائے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جبکہ ممتاز عالم دین اور جامعہ ابی بکر کے مہتمم ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے عوام کی جانیں لے رہے ہیں. معتدل اور بےضررعلمائے کرام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ فیصل ندیم کا کہناتھاکہ ملک میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کا بحران ہے۔ اور متعلقہ ادارے ،انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو زبانی خرچ سے بڑھ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیصل ندیم نے مقتدر حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عالم دین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اور کڑی سے کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Comments are closed.