کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا
کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا
باغی ٹی وی :کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا۔ جس کے باعث شہری رات گئے لوڈشیڈنگ سے بے حال ہو گئے۔ کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 300 میگاواٹ کا ہو گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی الیکٹرک (کے ای) کے پاور پلانٹس 1800 میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔
اس وقت کراچی میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سی ای او کے الیکٹرک
کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، نیو گولیمار، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔
لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں پانی کا بحران بھی شروع ہو گیا۔
چیئرمین نیب نے کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا