کراچی میں لاک ڈاؤن دوہرا معیار ختم کیا جائے کنور ارشد علی خان
صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روکنا اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔سندھ حکومت کی ناقص پالیسیاں کراچی کے عوام اذیت میں مبتلا صوبائی جنرل سیکرٹیری
کراچی:پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ کراچی بھی سندھ کا حصہ ہے حکومت سندھ کراچی کے ساتھ دوہرا معیار ختم کرئے لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی کا معاشی قتل بند کردے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیااس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق نےکہا کہ کیا کرروناکراچی میں ہی ہے پورے صوبہ سندھ میں کہیں بھی لاک ڈاؤن نہیں کیا جارہا ہے۔ آخر صرف کراچی کے باسیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادئیگی سے روکنا اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں اس وقت تاجر برادری ،مزدور طبقہ اور مختلف شفٹوں میں کام کرنے والے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث سخت اذیت میں ہیں اپنا وقت حکومتی پالیسی کے باعث انتہائی کرب میں گزارنے پر مجبور ہیں حکومت سندھ کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے کراچی کی عوام میں اشتعال پیدا ہورہا ہے کنور ارشد علی خان نے مزید کہا کہ کراچی میں کرفیو جیسے حالات سے گریز کیا جائے اور حکومت سندھ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ ایسں او پیزز کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے ہرطبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے فوری اقدامات یقینی بنائے .








