کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

0
38

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے 3 سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آبادکی یوسیز میں لگایا گیا ہے،لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 مارچ سے 6 اپریل تک ہوگا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایاگیا ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح کتنی ریکارڈ کی گئی ؟نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری آمدو رفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،کاروباری ، صنعتی سرگرمیوں اوراجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے،حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کےاقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ 17 مارچ کو بھی ضلع وسطی کی 9 یوسیز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

Leave a reply