بجلی کے بل،پٹرول مہنگا،کراچی میں آج مارکیٹیں بند،کل ملک بھر میں ہڑتال

عام آدمی میں مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔
0
33
hartal

بجلی کے بلوں میں اضافے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر آ چکی ہے، تمام تر طبقے اس وقت سراپا احتجاج ہیں، دو ستمبر ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، ملک بھر کی تاجر برادری اس بات پر متفق ہے کہ مطالبات منوانے کے لئے ہڑتال کرنی ہی ہو گی، وکلا بھی ہڑتال میں شریک ہوں تو جماعت اسلامی بھی ہڑتال کے لئے متحرک ہے

دو ستمبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی مارکیٹیں بند رہیں گی، فیصل آباد میں ممبران انجمن آڑھتیاں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ستمبر کو غلہ منڈی مکمل طور پر بند رہے گی،

شہر قائد کراچی میں آج بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف تاجراحتجاج کریں گے ایم اے جناح روڈ اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ کی دکانیں بند رہیں گی ، آل کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین حکیم شاہ کا کہنا ہے آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے، مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں تاجروں کی روزگار بچاؤ تحریک کو مزید تیز کریں گے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام پرایک دفعہ پھر پیڑول بم گرا دیاگیا۔ پاکستان کے غریب عوام طویل عرصہ سےمعاشی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ کیا حکمران اشرافیہ اب ان سےزندہ رہنےکا حق چھین لینا چاہتی ہے۔ 2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال لازم ہوگئی ہے۔ عوام اس کا حصہ بنیں، بےحسی پر مبنی حکومتی معاشی دہشت گردی کا پرامن جواب دیں

صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ بلوں میں ہو شربا اضافے سےعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، بجلی کے بلز لوگوں کیلئے بارود کا ڈھیر بن چکے ہیں مہنگائی نے ہر گھر میں کہرام مچا دیا ہے، عوام کا غم وغصہ فطری ہے، عوام کو ریلیف نہ ملا تواحتجاج کا دائرہ کار بڑھتا جائے گا ماضی کے ناکام حکمرانوں سے عوام کے معاشی استحصال کا حساب لیا جائے، 2018 اور2022 میں حکومتوں سےعام آدمی کی حالت زار نہیں بدلی حکومت بجلی کے بلوں میں فوری کمی کرے، عام آدمی میں مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

مراعات میں شاہانہ اضافے کے بل کی منظوری افسوسناک ہے،سبیل اکرام

استقامت کو تیری سلام عافیہ ،تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

Leave a reply