شہر قائد میں ایک روز میں دو دھماکے، عوام میں خوف و ہراس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایک ہی روز میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے
پہلا دھماکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں ہوا جہاں دھماکے کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکہ بیکری میں ہوا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے جبکہ متعدد دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکا کس چیز کا تھا، اور وجہ کیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے، ابھی تک تحقیقاتی اداروں نے کچھ واضح نہیں کیا ہے
کراچی میں دوسرا دھماکا ایف بی ایریا بلاک 16 کےقریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو و پولیس موقع پر پہنچی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا
پولیس کے مطابق ایف بی ایریا میں ہونے والا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا تا ہم حتمی بات تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گی
کراچی میں ایک ہی روز میں دو دھماکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے .