کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل
شہر قائد کراچی کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کبھی ہلکی ،کبھی تیز، بارش کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، کراچی شہر کے کئی انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ہیں جنہیں ابھی تک نہیں نکالا جا سکا ہے
پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش برسی تو وہیں منگل کی صبح بھی کراچی کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال ہے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
کلفٹن میں سب میرین انڈر پاس میں بارش کاپانی جمع ہے جس کے باعث انڈر پاس بند ہے، خیابان شہباز سے اتحاد جانے اور آنے والے دونوں ٹریک پر پانی ہے، خیابان راحت میں بھی برساتی پانی کھڑا ہے اور نکاسی نہیں ہوسکی ہے جب کہ خیابان راحت کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، بخاری کمرشل ایریا پانی میں ڈوبا ہوا ہے
بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گرومندر چوک ٹریفک کے لیے بند ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں بدھ تک معتدل اورکہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
شہر قائد میں بارشی پانی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، شہریوں کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،شہر قائد میں بارشی پانی کو نکالنے کے لئے سندھ حکومت ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال کر رہی ہے، ٹریکٹر ٹرالی میں بارشی پانی ڈال رہا ہے، اسکی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس کے بعد شہریوں نے سندھ حکومت پرطنز کیا ہے
پیپلز پارٹی نے کراچی سے پانی نکالنے کا نیا فارمولا ایجاد کر لیا سندھ خکومت کی نیو ٹریکٹر ٹیکنالوجی pic.twitter.com/pCfW4gVP6L
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) July 26, 2022
بارش سے یوسف گوٹھ جانے والی سڑک متاثر ہوئی ہے شہریوں کو گاڑیاں گزارنے میں دشواری کا سامنا ہے ناگن چورنگی اور فائیو اسٹار چورنگی پر کھڑا پانی کلیئر کروا دیا گیا،بفرزون میں بارش کا پانی اب بھی موجود ہے کراچی کے کئی علاقوں میں دھوپ اور حبس کی کیفیت برقرار ہے شارع فیصل سے متصل نرسری فرنیچر مارکیٹ بھی برساتی پانی سے متاثر ہے
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,کراچی ملیر ناد علی لیاقت اسکوائر جناح اسکوائر۔لیاقت مارکیٹ اردو نگر اور سعوداباد کھوکھراپار جانے والے روڈ پانی سے بھر گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد روڈوں پر پانی جمع ہو گیا،
موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرل بی ایریا میں بھی تباہی ہوئی ہے،گجر نالہ بپھر جانے سے رحمان آباد واطراف کی آبادی میں پانی داخل ہو چکا ہے،ایف بی ایریا بلاک 5 گلیوں اور مکانات میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے،گجر نالے کا پانی مسجد میں بھی داخل ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،








