کراچی میں چیف جسٹس کس کے خلاف ایکشن لیں، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

0
34

کراچی میں چیف جسٹس کس کے خلاف ایکشن لیں، سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں،900سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو گرایاگیا،ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایات سے متعلق ڈیسک بنایاگیا،ویجی لنس کمیٹی قائم کی گئی جس نے کارروائیاں بھی کیں،چیف جسٹس کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے،

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پرانی آبادیوں کو ریگولرائز کیا گیا ہے،گاوَں کی زمینوں پر بلڈرمافیا نے غیر قانونی قبضے کرلیے،سندھ حکومت نے بہت سی قدیمی آبادیوں کو ریگولرائز کیا،جو عمارتیں آباد نہیں انہیں سب سے پہلے گرایا جائے گا،ماضی میں کراچی کی آباد ی اتنی نہیں تھی،امید ہے چیف جسٹس غیر قانونی مقم غیر ملکی باشندوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے،

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنادیاگیا ہے،امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا،وفاق سندھ حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے،آئی جی کلیم امام سینئر افسر ہیں انہیں چھٹی لے لینی چاہیے ،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فوری آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے،

سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کو کم فنڈز دیئے جس سے ترقیاتی منصوبے متاثرہوں گے،اللہ رحم کرے، معیشت اوردیگر چیزیں کہاں تک پہنچ چکی ہیں،130ارب روپےسےزائدکےترقیاتی فنڈزکم ملے،

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی پولیس افسران بارے اہم رپورٹ

Leave a reply