باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 2 مزید مریض سامنے آ گئے
محکمہ صحت سندھ نے تتصدیق کر دی، ایک مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا حیدرآباد سے ہے،کرونا وائرس میں مبتلا ایک مریض دوحہ سے اور دوسرا دبئی سے پاکستان آیا تھا
کراچی میں مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 18 ہوگئی
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 18 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا
سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سکولوں کی مزید چھٹیوں یا پی ایس ایل میچز منتقلی کی تجویز زیر غور نہیں، سندھ حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ شاپنگ سینٹرز اور دیگر جگہوں پر جانا عوام کی مرضی ہے، گراؤنڈ اور دیگر جگہوں پر سپرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے بتایا کراچی میں کرونا وائرس سے میچز متاثر نہیں ہونگے، تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔