کراچی میں سلنڈر دھماکہ، چھ افراد زخمی

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں نجی ریسٹورینٹ مین سلنڈر دھماکہ ہوا ہے

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 خیابان جامی بینک الحبیب کے قریب فوڈ پانڈا میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، دھماکے کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے بھی دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

:ڈیفنس فیز7خیابان جامی قصر شیریں کے قریب دوکان میں سلینڈر دھماکہ سے زخمی افراد کے نام سامنے آئے ہیں،زخمیوں میں شاہ نور ولد شہزاد عمر 16 سال ،زوہیب ولد مقصود عمر 36 سال ،عامر ولد صغیر عمر 30 سال ،انیل ولد نعمان عمر26 سال شامل ہیں ، جبکہ دو زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ سلنڈر کا لگتا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا،آئی جی سندھ نے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply