کراچی میں کیسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی کی بڑی خواہش

0
84

کراچی میں کیسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی کی بڑی خواہش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں دوروزہ انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فیئرایکسپو2019میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ٹیکس ادا کرنے والوں کو انتہائی اہم شخص وی آئی پیزکا درجہ دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ہر مہذب معاشرے کا اصول ہے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں معاشرے کے تمام طبقوں میں کاروبار ، صنعت  کار ، تاجر اور دکاندار شامل ہیں جس طرح سے انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ٹیکس ادا کیا ہے انہیں وی آئی پی کا درجہ دینا چاہئے،

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ان لوگوں کی وفاداری مشکوک ہے جو ٹیکس دہندگان کی وفاداری پر شبہ کرتے ہیں کیونکہ ٹیکس ادا کرنے والے اپنے ٹیکسوں سے ملک چلاتے ہیں، ہم سب کو اس شہر کے لئے دعا کرناچاہئے جس کی آبادی تقریبا 30 ملین ہے اور اس نے ملک کی کل آمدنی میں 65 سے 75 حصہ ڈالا ہے تمام شخصیات سال 2019 میں یہ ثابت کر رہی ہیں کہ کراچی کے عوام پوری ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں،

وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت بندرگاہی شہر "کراچی” کو اپنا حق ادا کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسراانٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر ایکسپو 2019 ، زیادہ تر تاجروں اور سرمایہ کاروں اورغیر ملکی کاروباری افراد کو کراچی کی طرف راغب کریں گے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری مزیدمستحکم ہوگی ،انہوں نے ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کو دوسرا بین الاقوامی کنزیومر پروڈکٹ فیئر ایکسپو 2019 کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ اس طرح کے فیئر کی کامیابی کا مطلب زیادہ ٹیکسوں کی ادائیگی اور ملک کی معاشی ترقی میں زیادہ شراکت ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے فیئر کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا تک پہنچایا جاسکتا ہے

کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

انہوں نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کے سوال پرکہاکہ بلدیاتی سرپرست پنجاب ہے ہم اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں پہلے ہی ترمیم پیش کرچکے ہیں اس طرح ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے اب اس کا انحصار پارلیمنٹ پرہے ، ہم پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہیں اور فیڈریشن کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ وہ پورے ملک کے لئے بلدیاتی نظام کا انتخاب کرے ، ہم پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام کو ترجیح دیتے ہیں اورپورے ملک کے لئے بلدیاتی نظام کا انتخاب کرنا فیڈریشن کو اختیار حاصل ہونا چاہئے ، صوبوں کو نہیں .

اس موقع پرای کامرس گیٹ وے کے صدرڈاکٹرخورشیدنظام ،نائب صدرعذیرنظام اوردیگرغیرملکی مندوبین بھی شریک تھے

Leave a reply