کراچی میں کار پر فائرنگ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی

0
47

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسی خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے نجی نجی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسی خان اہلیہ سمیت زخمی زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنمااوراہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہراوردیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی ہے، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔
انہوں نے بتایاکہ عیسی خان نے بتایاکہ وہ اسپتال سے چیک اپ کے بعدواپس گھرجارہے تھے ۔فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائے ہوئے ہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس.

Leave a reply