کراچی میں دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا کا ایک اور کیس رپورٹ

0
51

کراچی میں دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا فاؤلیری کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، 38 سالہ ذیشان میں نیگلیریا وائرس کی تصدیق ہوگئی جسے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی 38 سالہ ذیشان ولد عثمان میں نیگلیریا جرثومے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذیشان نجی اسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیشان 11 اگست کو نیگلیریا سے متاثر ہوا، نگلیریا کی تشخیص 16 اگست کو نجی اسپتال میں ہوئی۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں نیگلیریا کا یہ ساتواں کیس ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا دماغ کھانے والا جرثومہ ہے جو صاف پانی میں افزائش پاتا ہے۔ نیگلیریا ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں کلورین کا 50 فیصد ہونا ضروری ہے، گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے، پینے اور وضو کے لیے پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے۔

Leave a reply