کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق ہو گئیں- تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہے- نامعلوم افراد نے خاتون کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا- خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ مسافر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ماضی میں پیپلز پارٹی سے تھا- پولیس حکام کے مطابق خاتون فاطمہ عرف وڈیری پی ایس 123 کی انچارج بھی رہ چکی ہیں- خاتون کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں- پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون پر 2 فائر کیے، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، پولیس کو موقع واردت سے گولیوں کے 4 خوال ملے ہیں- اینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور انہوں نے اپنے گھر سے باہر نکلنے والی خاتون پر فائرنگ کر دی- پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے- پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مار رہی ہے- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر لیں گے-

Shares: