کراچی میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

0
41

شہر کراچی میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔مساجد میں شب برأت کے حوالے سے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے شب برأت کی فضیلت بیان کی۔شہر کی مختلف مساجد میں پیر کو بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکئے گئے۔ سو رہ یسین کی تلاوت اور دعا ئے نصف شعبا ن کا ورد کیا گیا۔
بعد نماز عشاء مسا جد میں علمائے کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے۔مساجد میں صلوة لتسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعائوں کااہتمام کیا گیا۔اس حوالے سے اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہوں سے تو بہ، بخشش ومغفر ت ، ایما ن و سلامتی ، رزق کی کشادگی ، آفات و بلیات ، مصیبت ، محتا جی ، تنگ دستی ، وبا سے صحت و عا فیت ، عالم اسلام ، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہر میں شب برأت کے بڑے اجتماعات میں فیضان مدینہ ، کنزالایمان مسجد ، میمن مسجد کھارادر، بہار شریعت مسجد ، نور مسجد کاغذی بازار سمیت مختلف مساجد میں منعقد ہوئے۔ شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔ اپنے پیارے مرحومین کی قبروں کی ازخود صفائی کی اور ان پر پانی ڈالا ۔گلاب کے پھول ڈالے اور چاردیں چڑھائیں ۔ ۔قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب، اگربتی ، عرق گلاب اور دیگر اشیا کی فروخت کے لیے عارضی اسٹالز لگائے گئے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کو عارضی روزگار حاصل ہوا ۔ان اسٹالز پر گلاب کی پتیاں اور پھول 150 سے لے کر 300 سے زائد روپے فی کلو تک فروخت کی گئیں ۔ قبرستانوں کے باہر مختلف سماجی ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں جن میں جماعت اہلسنت، پاکستان سنی تحریک، تحریک لبیک پاکستان، منہاج القرآن، عوامی تحریک، متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ، پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے سبیل اور رہنمائی کے لیے کیمپس لگائے گئے۔ مختلف عوامی رہنمائی کے کیمپس پر شہریوں کو شربت پلایا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ شب برأت کے موقع پر بڑے پیمانے پر نظر ونیاز کا اہتمام اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

Leave a reply