کراچی میں سندھی آبادی کو مسمار کرکے سندھیوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، سندھی لوگوں سے ناانصافی بند نہیں کی گئی تو جئے سندھ قومی محاذ بھرپور تحریک چلائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کے سینئر وائس چیئرمین امجد مہیسر اور سینئر رہنما صوفی خالد چنہ نے نوشہرو فیروز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سندھی آبادی گاں گبول پر ملک ریاض کے بدمعاشوں اور پولیس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھی آبادیوں کو مسمار کر کے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کل پارٹی چیئرمین ثنان قریشی کے ہمراہ گبول گاں پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور انکی ہرطرح کی مدد کی جائے گی انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا نے اپنا رویہ درست نہیں کیا اور سندھی لوگوں سے ناانصافیاں بند نہیں کی تو جئے سندھ قومی محاذ بھرپور تحریک چلائی جائے گی انہوں نے تمام سندھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گبول گاں پہنچ کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک ریاض کے خلاف کارروائی کریں کہ وہ سندھی لوگوں کی آبادیاں مسمار کرنا بند کریں رونہ ہم حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کا حق رکھتے ہیں۔
مزید دیکھیں
مقبول
زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق
ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ جو...
درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں
درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں
تحریر:ملک ظفراقبال
درخت لگانا صدقہ...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار
پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...
یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش...
کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا...
کراچی میں سندھی آبادی کو مسمار کرکے سندھیوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، امجد مہیسر
