کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس
کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس
ترجمان وزارت خزانہ کہتے ہیں سندھ کو اگر درآمدہ چینی چاہئے تو وفاق سے مانگ لے، حکومت کے پاس 1 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جب کہ شوگر ملز کے پاس 11 روز کے ذخائر موجود ہیں۔
کراچی پریس کلب میں چینی کے بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 60 لاکھ ٹن ہے، سندھ حکومت نے گنے کی سپورٹ پرائز کا اعلان کیا مگر ابتک نوٹس جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے شوگر ملز میں کرشنگ تاخیر ہو سکتی ہے ۔ ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہے ۔ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی ۔ سندھ حکومت کوچینی چاہیے تو وفاقی حکومت دینے کو تیار ہے لیکن سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں ۔ چینی کا معاملہ صوبائی ہے ۔ سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے ۔