کراچی؛ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، 2 زخمی

کراچی :شہرقائد کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ( Rangers ) رینجرز اہل کاروں کو زخمی کردیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکار کوہی گوٹھ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد نے اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔

رینجرز اہلکار اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے۔ اہل کاروں نے موٹر سائيکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب زخمی اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی اور ملک کے دیگرعلاقوں خاص کر بلوچستان اور کے پی میں پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز پردہشت گردوں کی طرف سے ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ، جن میں ملک وقوم کی حفاظت وخدمت پر مامورکئی فرزندان وطن اپنئ جانیں نچھاور کرچکے ہیں‌

کراچی میں پچھلے کئی ہفتوں سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں کوئی کسر بھی نہیں چھوڑتے

Comments are closed.