ملکی حالات کی پریشانی بجا ہے لیکن اسکا غصہ ایکدوسر ے پر نہ نکالیں حدیقہ کیانی

0
69

پاپ گلوکار اور اداکارہ حدیقہ کیانی جو کہ مسلسل سیلاب زدگان کے لئے کام کررہی ہوں انہوں نے کہا ہے کہ ملکی حالات خراب ہیں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی نے سب کو پریشان کررکھا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دوسروں پر اپنا غصہ نکالیں۔ یہ وقت ایک دوسرے پر غصہ نکالنے کا نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے۔ سیلاب زدگان کی مددکرنے کا ہے۔حدیقہ کیانی کو حال ہی میں کینڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ میں بیسٹ سینسیشن ایوارڈ دیا گیا ، حدیقہ کیانی نے اس ایوارڈ کا ایک کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھاکہ میں خود کو اس ایوارڈ کے

قابل نہیں سمجھتی۔ یاد رہے کہ اس بار ہونے والے ہم ایوارڈ پربہت تنقید کی گئی اور تنقید کی بنیادی وجہ اس بار سیلاب تھا ، ناقدین کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے اس تقریب کو کینسل کر دیا جانا چاہیے تھا، بہت ساری سلیبرٹیز کو تنقید کا شدید نشانہ بنایا گیا. دوسری طرف جو سیلبرٹیز سیلاب زدگان کے لئے کام کررہی ہیں ان کا تو نام بھی نہیں لیا جا رہا ہے. حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کررہی ہیں اور اب انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تین گاﺅں کی بحالی کا کام اپنے ذمہ لے لیا ہے جس کے لئے وہ دن رات کام کررہی ہیں ۔

Leave a reply