مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) وفاقی...

کراچی:ہرطرف قتل غارت گری عروج پراہم دینی وسیاسی شخصیت بھی قتل:گورنرراج کا مطالبہ زورپکڑنے لگا

کراچی:کراچی:ہرطرف قتل غارت گری عروج پراہم دینی وسیاسی شخصیت کوبھی قتل کردیا گیا:گورنرراج کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ، سندھ میں امن وامان کی صورت حال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہرطرف قتل وغارت گری عام ہے ، غدرمچا ہوا ہے اور سندھ کے حکمران اسلام آباد میں محو مدہوش ہیں ،اطلاعات کے مطابق جامشوو میں جماعت اسلامی سندھ یوتھ کے ناٸب صدر امتیاز لاشاری کی گاڑی پر فاٸرنگ ہونے کے باعث گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

نوری آباد کے قریب جماعت اسلامی سندھ یوتھ کے ناٸب صدر امتیاز لاشاری کی گاڑی پر فاٸرنگ ہو گئی، جماعت اسلامی رہنماء قاتلانہ حملہ میں مجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کار ڈراٸیور محمد علی بلوچ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

امتیاز لاشاری نوری آباد کے علاقہ دیہہ ببر بند گوٹھ دوست محمد پلاری شادی کی تقریب میں گٸے تھے، واپس آتے ہوٸے نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فاٸرنگ کر دی۔مقتول ڈراٸیور کی لاش نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

امتیاز لاشاری کا کہنا تھا کہ مجھے ٹارگٹ کر کے حملہ کیا گیا ہے، واقعے کے خلاف قانونی کاررواٸی کی جاٸے گی۔

جماعت اسلامی جامشورو کے امیر محمد صالح نے واقعے کی مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔قتل کا سُنتے ہی عوام الناس میں خوف وہراس پیدا ہوگیا اورہرطرف ایک خوف کی فضا قائم ہے

کراچی سے پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی سے اترنے والے شخص کو گولیاں مار دیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری تھا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔علی زیدی نے کہا کہ شہر میں بڑھتی بدامنی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ادھر کورنگی گودام چورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاری کے علاقے کلری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت نہیں بلکہ ٹارگٹ معلوم ہوتا ہے، مقتول سڑک کنارے کھڑا ہوکر موبائل فون پر بات کررہا تھا پیدل آنے والے شخص نے سر میں تین گولیاں مار کر قتل کیا، مقتول سے پرس یا موبائل فون بھی نہیں چھینا گیا۔

دوسری طرف کراچی میں بالخصوص اور سندھ میں بالعموم امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرعوام کی طرف سے گورنرراج لگانے کا مطالبہ بڑھ گیا ہے عوام کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اس ناکامی کی وجہ سے ہرطرف قتل وغارت گری عام ہے ، سندھ لُٹ رہے ہیں اور سندھ کے حکمران اسلام آباد میں جاکرآرام فرما رہے ہیں ، اگرگورنرراج نہ لگایا گیا توسندھیوں کی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی