کراچی کے علاقے ڈيفنس فيز ون ميں ڈيليوری بوائے کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو پوليس نے گرفتار کرليا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹيج ميں ديکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان جیسے ہی ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے آئے پوليس بروقت پہنچ گئی اور موٹرسائيکل سوار اہلکاروں نے ڈیلیوری بوائے کو لُٹنے سے بچالیا۔ واقعہ 2 روز پہلے پیش آیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف عیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی.

کراچی میں ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار
Shares: