کراچی میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

0
27

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ اور کلفٹن پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں ، ایف آئی اے سندھ نے بتایا کہ ملزمان کےقبضےسےاشیا،دیگردستاویز ضبط کرلی گئیں ہیں ، ملزمان درآمدکنندگان کی منگوائی گئی اشیاکی ادائیگی حوالہ ہنڈی سے کرتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نےقومی خزانےکوبھاری نقصان پہنچارہےتھے، ملزمان سےمجموعی طورپر81,026,245 رقم برآمد کر کے ضبط کرلی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں ایف آئی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا تھا اور نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آئے تھے۔

ایف آئی اے کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔

Leave a reply