ملیرپولیس نے ابراہیم حیدری سے اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کو 6گھنٹے بعد بازیاب کروا کر 2مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں صبح سویرے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں مبینہ طور پر 3ملزمان گھرمیں گھسے اور 3لاکھ کےلگ بھگ نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ جاتے جاتے ڈیڑھ سال کے توقیر کو بھی اغواکر لے گئے۔بعد ازاں ملیرپولیس نے 6 گھنٹے بعد معصوم بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اغواہواتھایاکروایاگیاتحقیقات کررہےہیں، 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے اور مشتبہ افراد کے بیانات حاصل کرلیے ہیں۔حکام کے مطابق والدین اورزیرحراست ملزمان کےبیانات میں تضادہے، گھرمیں4ملزمان داخل ہوئےاورلوٹ مارکی، اس دوران ملزمان نے2لاکھ 50 ہزار، سونا اور موبائل فون چھینا۔پولیس کا کہنا تھا کہ معاملےکی مکمل جانچ کےبعدمقدمہ درج کیاجائےگا، واقعےمیں ملوث عناصرکوباقاعدہ گرفتارکریں گے۔
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025