کراچی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کے حکم کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کا لانڈھی ریلوے پولیس اسٹیشن پر چھاپہ ۔ریلوے لانڈھی پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی طور پر تحویل میں رکھے گئے دو مغوی بازیاب مغویوں کو چھوڑنے کے لیے ایس ایچ او ریلوے لانڈھی پولیس اسٹیشن منظور احمد ڈیڑھ لاکھ روپے بھتے کی ڈیمانڈ کر رہا تھا .جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 6 ملیر نے شہری خلیل اور وسیم کو ریلوے پولیس اسٹیشن سے چھاپہ مار کر بازیاب کرایا .جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او ریلوے کو ریکارڈ سمیت کل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Shares: