کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

شہر قائد میں لاک ڈاؤن لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ آج ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بڑی بیٹھک میں شہر کے تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کی بندش پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبائی وزراء اور طبی ماہرین شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ٹاسک فورس کو دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی بڑھتی ہوئی شدت پر قابو پانے کیلئیے تعلیمی اداروں کو بھی2ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

Comments are closed.