کراچی میں شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والا گروہ گرفتار

0
35

اے وی ایل سی پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےموٹرسائیکلیں چھیننےکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔

ملزمان سے گلستان جوہر،گلبرگ سے شہریوں سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہے، ملزمان کامنظم گروہ زیادہ تر70ccیا 125cc موٹر سائیکلوں کا شکار کرتا ہے اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلز ملزمان کے 2ساتھی بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

ایس ایس پی اےوی ایل سی کا کہنا تھا کہ ہر ملزم کو5 سے10ہزارفی موٹر سائیکل حصےمیں آتاہے، گروہ کی موٹرسائیکل چھیننےکی واردات کی سی سی ٹی وی ماضی میں وائرل بھی ہوچکی ہے جبکہ ملزمان کے3 دیگرمفرورساتھیوں کی تلاش میں چھاپےمارےجارہےہیں۔

یاد رہے ایک رپورٹ میں شہر قائد میں موٹر سائیکلیں چھینی جانے سے زیادہ چرائی جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا اور کہا گیا تھا کہ بلوچستان کےمخصوص گروہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے بڑے خریدارہے، جنوری سے 15 مئی تک 8 ہزار 545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئی جبکہ سوا 5ماہ میں 845 موٹر سائیکلیں چھینی گئی،مجموعی طور پر 9 ہزار 390 موٹرسائیکل چوری یا چھینی گئی۔

Leave a reply