اہل کراچی پھر سے ہو جائیں تیار، بارشوں کا نیا سلسلہ آنے کا امکان ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم آنے کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اگست سے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے ایک بار پھر سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا سے آگے بڑھ گیا ہے، مون سون سسٹم کے اثرات 28اگست تک کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں نظر آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔