شہر قائد میں پی ایس ایل کے باقی میچوں کے انعقاد پر سندھ حکومت نے آمادگی ظاہر کر دی

باغی ٹی وی : شہر قائد کو مزید پی ایس ایل میچز ملنے جارہے .سندھ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ رابطہ کر کے 12 مارچ سے کراچی میں میچز کے انعقاد کے لیے حامی بھر لی۔

حکومت کے ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں ہے اور طبی ماہرین نے بھی وائرس سے متعلق کلیئرنس دے دی ہے۔ پی ایس ایل میچز دیکھنے والے شائقین کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں نجی کمپنی کی جانب سے سینیٹائرز مشینیں بھی لگائی جائیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کے 12 داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے پولیس کے ساتھ طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔گزشتہ روز پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلا میچ جیت لیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز 22 مارچ تک جاری رہیں گے جس میں سے 9 میچز کراچی میں کھیلے جانے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہو چکا ہے جس میں بڑے شہروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ملنان اپنے سلسلے کے میچز کھلا چکا ہے .

Shares: