بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.
بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.پاک فوج نے اپنی روایت برقرار رکھتےہوئے اپنے پاکستانی شہریوں کی مدد کی اور بارش اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا.اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، ائیرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ کا حال بھی بے حال ہے، کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا، مسافر حکام کو کوستے رہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے100 ملی میٹر بارش برسائی تھی جبکہ حالیہ سسٹم سو ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

دوسری جانب لیٹس کلین کراچی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 برساتی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مون سون کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد شروع ہونے والی لیٹس کلین کراچی مہم میں شہر کے 58 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

Shares: