کراچی پولیس نے تو کمال ہی کردکھایا ، ڈاکوکوکس طرح پکڑا ہرکوئی جان کر حیران رہ گیا

کراچی :کراچی پولیس نے تو کمال ہی کردکھایا ، ڈاکوکوکس طرح پکڑا ہرکوئی جان کر حیران رہ گیا ،اطلاعات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت آباد/سپر مارکیٹ کی کارروائی ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے سب کو حیران کردیا ،

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کے مطابق آج لیاقت آباد مسجد اقصیٰ کے قریب شاپ پر ڈکیتی مار کر فرار ہونے والا ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے ،پولیس کا کہنا ہےکہ گشت پر مامور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹے گئے 20 ہزار روپے برآمد کرلیئے

۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم سرفراز ولد عبدالحمید کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLN-3307 اور بغیر لائسنس اسلحہ برآمد کرلیا ،ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت حیات خان نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 118/2020 بجرم دفعہ 392/34 اور 119/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

Comments are closed.