کراچی:کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا ،تفسیلات میں بتایا گیاہے کہ قتل میں ملوث چار ملزمان کے علاوہ اقدام قتل میں ملوث ملزم اور ایک مفرور لینڈ گریبر گرفتار

جناب ایس ایس پی صاحب انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پولیس حکام کے مطابق پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر خاتون کے قتل میں ملوث سسرالیوں کو گرفتارکر لیا

مورخہ 2022-09-25 کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے 18 سالہ خاتون سائرہ بی بی کی تشدد زدہ لاش ملی۔خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 457/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتولہ کے بھائی عبد الظاہر کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر عبدالغفور، ساس گل بی بی عرف حلیمہ اور دیوروں عبدالواسع، عبدالمنان اور عبدالودود کے خلاف درج کیا گیا۔وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

جناب ایس ایس پی صاحب کی جانب سے SIO اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر شوکت اعوان کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے چار ملزمان عبدالواسع، عبدالمنان، عبدالودود اور مسمات گل بی بی عرف حلیمہ کو گرفتارکر لیا۔مقتولہ کا شوہر عبدالغفور تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتارکر کے واردات کی استعمالی پستول برآمد کر لی۔مورخہ 2022-09-22 کو ملزم ذیشان نے جان سے مارنے کی نیت سے محسن اکبر کو آتشی اسلحہ سے فائر کرکے زخمی کردیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 381/2022 بجرم دفعہ 324 ت پ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔واردات کے بعد ملزم نے پستول قبرستان میں ایک کچی قبر کے پاس مٹی میں چھپا دی تھی۔

گرفتار ملزم ذیشان کی نشاندھی پر تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف برآمدہ پستول کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔تیسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور لینڈ گریبر کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزم سلام کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ الزام نمبر 175/2022 بجرم دفعہ 448/506/427/34 ت پ درج تھا۔

Shares: