محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا

0
52

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔سعودی سرکاری میڈیا کی طرف سے اس متعلق خبرجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے وزیر اعظم ہوں گے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت کیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد اورمنسٹرز کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر منصور کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان کابینہ میں ردوبدل تک وزیر دفاع رہیں گے۔

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا، وزراء کونسل میں بھی تبدیلیاں کردیں۔شاہی فرمان کے مطابق خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی وزراء کونسل میں رد و بدل کی بھی منظوری دیدی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے پر اس سے پہلے صرف شاہ فیصل ہی فائز رہے ہیں، اس لحاظ سے محمد بن سلمان بادشاہ بننے سے پہلے اس عہدے پر فائز ہونے والے سعودی عرب کے دوسرے وزیر اعظم ہونگے۔

Leave a reply