کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

تھانہ جمشید کواٹر پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے ملزم کو نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم منشیات فروخت اور سپلاء کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 540 گرام منشیات چرس اور زرفروختگی برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت سید عامر ولد حاجی ملا فتح کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 703/22 بجرم دفعہ *6/9 (B) اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید ملزم کا سابقہ رکارڈ چیک جا رہا ہے.مزید تفتیش جاری ہے

دوسری جانب کراچی میں کالے شیشے ، ہارن ، ہوٹرز فینسی نمبرز پلیٹس کی گاڑیوں والے ہوجائیں ہوشیار ورنہ گرفتار ہوجائیں گے کمشنر کراچی نے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر دو ماہ کے لئے 144 نافد کردی قانون کی خلاف ورزی والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت گرفتاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی، کالے شیشے ، ہوٹرز اور پریشر ہارن فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جعلی نمبرز پلیٹ والوں خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

علاوہ ازیں بوٹ بیسن کلفٹن بلاک ٹو میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمیوں سمت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان رضا خان ،عبدالمنان ،اور تاج محمد انتہائی مطلوب ملزمان ہیں گرفتار ملزمان سے تین پستول برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے تین موبائلز فونز دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے

Shares: